میں اور میرا شہر محبت
Poet: Perveen Shakir By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIمیں اور میرا شہر محبت
تاریکی کی چادراوڑھے
روشنی کی آہٹ پر کان لگائے کب سے بیٹھے ہیں
گھوڑوں کی ٹاپوں کو سُنتے رہتے ہیں
حد سماعت سے آگے جانے والی آوازوں کے ریشم سے
اپنی ردائے سیاہ پہ تارے کاڑھتے رہتے ہیں
انگشتانے اِک اِک کر کے چھلنی ہونے کو آئے
اب باری انگشتِ شہادت کی آنے والی ہے
صبح سے پہلے وہ کٹنے سے بچ جائے تو
More Sad Poetry






