میں اب بھی تیری زلفوں کا اسیر ہوں

Poet: Nazeer Alam Nazeer By: Nazeer Alam Nazeer, Karachi

میرے دل کی متلاطم جھیل میں سکون آگیا تھا
اور میں سمجھ رہا تھا کہ
تیری محبت کے سحر سے
میں آزاد ہوگیا ہوں
لیکن آج پھر جب ایک طویل مدت کے بعد
میری آنکھوں کے راستے
تم میرے دل میں اترے
تو میرے دل کی پرسکون جھیل میں
طوفان برپا ہوا
اور مجھ پر یہ بات عیاں ہوگئی کہ
میں اب بھی تیری زلفوں کا اسیر ہوں
 

Rate it:
Views: 1113
16 Dec, 2009