میرے لمس کو پا کے وہ پتھر نہیں ھوا
Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobarدسترس میں رہا وہ میری باہر نہیں ھوا
میرے لمس کو پا کے وہ پتھر نہیں ھوا
قربت کی ساری گھڑیاں تو گزری ہیں اسطرح
کہ اک لمحہ بے خودی کا میسر نہیں ھوا
شاید یہ اسکے عشق کا دستور ہی رہا ھو
دل میں میرے سما کے وہ معتبر نہیں ھوا
تنہائی کی شام غم میں ڈوبی تھی اس طرح
کہ صبح کا وہ ستارہ پھر ظاہر نہیں ھوا
میں اسکی بے رخی اور اداؤں کا کیا کہوں
میرے ہاتھوں میں بس گیا تھا مقدر نہیں ھوا
More Sad Poetry







