میری یاد آتی تو ہو گی

Poet: Ijaz By: Ijaz Ahmed, Faisalabad 659GB

میری یاد تجھے آتی تو ہو گی
تجھے دل ہی دل میں رولاتی تو ہو گی

بے خیالی میں اپنے ہی خیالوں میں
تو مجھے گیت بنا کر گنگناتی تو ہو گی

میرا نام اپنی ہتھیلی پر لکھ کر
تو سکھیوں سے اپنی چھپاتی تو ہو گی

جب تنگ کرتی ہوں گی تیرا سکھیاں
تو شرم سے آنکھیں چراتی تو ہو گی

یاد جب بھی کرتی ہو گی مجھے تم
تو نازک رسیلے لبوں کو چباتی تو ہو گی

فقط میرا نام اپنی کتابوں میں لکھ کر
تم غیروں کے ڈر سے مٹاتی تو ہو گی

Rate it:
Views: 707
24 Nov, 2009