میری زندگی کو جنت کا نمونہ بنایا اس نے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

محبت کیا ہوتی ہے مجھےیہ سکھایا اس نے
میری زندگی کو جنت کانمونہ بنایا اس نے

میرے پیار کی خاطر ساری دنیا کو ٹھکراکر
یوں سچی دوستی کا فرض نبھایااس نے

میرے تمام رنج و الم دامن میں سمیٹ کر
اپنی ہر مسرت کو مجھ پہ لٹایا اس نے

میرا پیار اس کا سب سے بڑا خزانہ تھا
جس کہ عوض دولت کو ٹھکرایا اس نے

اب تواسے سدا کے لیے یہیں رہنا ہے
میرے دل میں جواپنا گھر بنایا اس نے

 

Rate it:
Views: 503
02 Apr, 2014