میری راتیں تیری یادوں سے سجی رہتی ہیں

Poet: Saima By: Saima Waheed, sharjah-UAE

تم کو معلوم بھی شاید ہو کہ نا ہو
میری راتیں تیری یادوں سے سجی رہتی ہیں

میری سانسیں تیری خوشبو سے بسی رہتی ہیں
میرا دل تیرے ہی نام پہ دھڑکتا ہے

میری ہر سانس تیرے نام پہ مچلتی ہے
میری آنکھوں میں تیرا عکس بسا رہتا ہے

جیسے کہ رگ جان میں خدا رہتا ہے
تم کو معلوم بھی شاید ہو کہ نا ہو

Rate it:
Views: 1391
25 Jul, 2009