میری خبر لینے وہ بےخبر نہیں آیا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

نہ جانے کیوں وہ میرے گھر نہیں آیا
میری خبر لینے وہ بے خبر نہیں آیا

مریض محبت کی حالت بگڑتی جارہی ہے
مگر ابھی تک کوئی چارہ گر نہیں آیا

اصغر کی محبت کی جس نےروداد سنی
اس کہ بعد وہ کسی کو نظر نہیں آیا

ایک حسیں دلبر سےایسا میرا دل ملا
پھر میرا دل کسی اور پر نہیں آیا

ہم آج بھی فون ہاتھ میں لیےبیٹھے ہیں
لگتا ہے اسے کبھی یاد اصغر نہیں آیا

 

Rate it:
Views: 589
28 Jan, 2014