میری خاموشی کو تم تو نہ سمجھ پاؤ گے
Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر , Mumbaiمیری خاموشی کو تم تو نہ سمجھ پاؤ گے
میرے یہ ضبط کو سمجھو تو تڑپ جاؤ گے
آزمائش سے کبھی نہ کوئی بچ پائے گا
ضبط کے ہی تو مطابق صلہ تم پاؤ گے
جو ہو جاہل تو زباں اس کی چلے گی ہر دم
جو ہو عاقل تو اسے پُر سُکُوں ہی پاؤ گے
کوئی ٹیلے پہ اکڑ کر نہ تو چڑھ سکتا ہے
یوں تو جھک کر کبھی پربت پہ پہنچ جاؤ گے
کوئی انداز بیاں ایسا کہ دل کو بھائے
جو نہ اخلاص ہو تو منہ کی ہی بس کھاؤ گے
درد ہونے پہ اثر کوئی کبھی روتا ہے
درد کے بڑھنے پہ خاموش ہی ہو جاؤ گے
More Love / Romantic Poetry






