میری آنکھوں سے بہتے اشک
Poet: UA By: UA, Lahoreمیری آنکھوں سے بہتے اشک
تمہارے لئے دعا کرتے ہیں
اس لئے تمہارے لئے کی گئی
میری ہر دعا
رب کی بارگاہ میں
مقبول رہتی ہے
اور جب میرے اپنے لئے
دعا کرنے کی باری آتی ہے
میرے اشک تھم جاتے ہیں
اور میرے لئے میری دعا
ہونٹوں تک آنے سے پہلے ہی
میرے ہی اندر کہیں
جم جاتی ہے
میری آنکھوں سے بہتے اشک
تمہارے لئے دعا کرتے ہیں
اس لئے تمہارے لئے کی گئی
میری ہر دعا
رب کی بارگاہ میں
مقبول رہتی ہے
More Love / Romantic Poetry






