میرا وطن ہے پاکستان
Poet: Syed Zameer Jaffery By: Bakhtiar Nasir, Lahoreمیرا وطن ہے پاکستان
چاندی چاندی جس کے دریا
سونا سونا جس کے صحرا
ذرہ ذرہ دنیا دنیا
موتی موتی ہر میدان
میرا وطن ہے پاکستان
میرا وطن ہے پاکستان
راوی ‘ پدما اور چناب
جہلم سندھ کریں
جس کے ٹیلے بھی شاداب
نیچی گیہوں ‘ نرمل دھان
میرا وطن ہے پاکستان
میرا وطن ہے پاکستان
اونچ نیچ کی بات نہیں ہے
کرودھ کپٹ کی بات نہیں ہے
انسانوں کی ذات نہیں ہے
ایک برابر سب انسان
میرا وطن ہے پاکستان
میرا وطن ہے پاکستان
تند بگولے ‘ تیز ہوائیں
سخی گھٹائیں سجل فضائیں
سادہ بیٹے ‘ سادہ مائیں
امن و سلام کا نشیمان
میرا وطن ہے پاکستان
میرا وطن ہے پاکستان
More General Poetry






