میرا بھی دل چاہتا ہے کہ چاہی جاؤں
Poet: فرزين علي By: Farzeen Alee, Hyderabadمیرا بھی دل چاہتا ہے کہ چاہی جاؤں
کسی کے خیال میں رہوں
خوابوں میں سجائی جاؤں
نیند بن جاؤں اسکی،
خواب بنے وہ میرے
آئینہ وہ میرا میں اس کا عکس ہو جاؤں
میری تزئين کی لو جلتی رہے اس کے دل میں
اس کے تصور کی میں وہ
خوبصورت تصویر بن جاؤں
میرے لیے ہی وہ لفظ تراشے،
میری میری تعریف کو
میں اس شاعر کی وہ واحد تخلیق بن جاؤں
میرا بھی دل چاہتا ہے کہ چاہی جاؤں
کسی کے خیال میں رہوں،
خوابوں میں سجائی جاؤں.
More Love / Romantic Poetry






