موسم بہار میں تنہا ہوۓ تو ہم رو پڑے
Poet: M Masood By: M Masood, Nottinghamموسم بہار میں تنہا ہوۓ تو ہم رو پڑے
ملے ملاۓ دوست کھوۓ تو ہم رو پڑے
بانہوں پہ سونے کی ایسی فطرت بنی
آج تنہا جب سوۓ تو ہم رو پڑے
جب دل غمگین ہوا ہم نے برداشت کی
آنکھوں نے آنسو پروۓ تو ہم رو پڑے
وہ سپنوں میں تو بہت خوش ہو گۓ
سپنوں کے اختتام ہوۓ تو ہم رو پڑے
اتنا عادی کیا کسی نےپھولوں کا مجھے
کسی نے کانٹے چھبوۓ تو ہم رو پڑے
سوچا تھا خوش دلی سے لکھیں گے غزل
مگر قلم سیاہی میں جب ڈبوۓ تو ہم رو پڑے
More Sad Poetry






