موسم

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburg

دیکھو برکھا رت سہانی آئی
رنگ روپہلے سنگ ہے لائی

رم جھم مینہ بھی ہے برسے
ساون نے بھی خوب دھوم مچائی

پھول بگیا میں کھل رہے ہیں
مہکا دیا ہے انہوں نے گلشن گلشن

خواب سہانے سج گئے اکھیوں میں
تعبیر بھی کتنی سہانی پائی

گنگنا رہا ہے سارا جہاں میرا
موسم نے کیا ہے اثر ایسا

دل پر چھائی اداسی
دلکش منظر نے ہے بھگائی

انگ انگ میں سرشاری ہے چھائی
مجھے بھی برکھا ہے بھائی

دیکھو برکھا رت سہانی آئی
رنگ روپہلے سنگ ہے لائی

Rate it:
Views: 465
20 Feb, 2016