من چاہی آرزو خدا سے مانگ لینا

Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston

دکھ کسی کا تم بانٹ لینا
روٹھے کسی کو تم منا لینا

خوبصورت لفظوں کے پیرہن سے
آنسو کسی کے پونچھ لینا

دل کے نہاں خانوں میں
تخیل کسی کا یوں بسا لینا

بندگی کو اپنی عبادت بنا لینا
خدا کو اپنے تم منا لینا

سر جھکا کر تم من چاہی
آرزو خدا سے مانگ لینا
 

Rate it:
Views: 451
23 Sep, 2021