Add Poetry

مطلع ء حسنِ نعت، امی لقبﷺ

Poet: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی) By: سید ایاز مفتی ( ابنِ مفتی), Houston TX USA

مطلع ء حسنِ نعت، امی لقبﷺ
مرا مقطع ہے ذات ِ امی لقب ﷺ

آپ نے اپنے حسنِ اخلاق سے
دی عدو کو ہے مات ، امی لقب ﷺ

درد مندوں کا کون ہے چارہ گر
بعد رب ہے وہ ذات ، امی لقبﷺ

یا مدثرﷺ ، مزمل ﷺ و طہ ٰﷺ
ہیں خطاباتِ ذات ، امی لقب ﷺ

قاب قوسین ہے عظمتِ بندگی
موقعء شب برات ، امی لقبﷺ

حمد و توصیف رب ، بیاں کی ہے
جب بھی کی تیری بات ، امی لقبﷺ

کوئی پرسانِ حالِ مسلم نہیں
ہونگہ التفات ، امی لقبﷺ

دوش پر تھے ، سوار مولا علی
توڑے لات و منات امی لقبﷺ

وہ مقام احد ہو ، یا بدر ہو
انکی اکمل ہے ذات امی لقبﷺ

دیکھ قرآ ں کو با شکلِ حضور
وہ کتابی صفات ، امی لقبﷺ
 

Rate it:
Views: 221
16 Apr, 2023
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets