مست ہوں متقی نہیں ہوں میں
Poet: یونس تحسین By: Hassan, Sialkotمست ہوں متقی نہیں ہوں میں
کام کا آدمی نہیں ہوں میں
مجھ کو دنیا کی فکر لاحق ہے
یعنی کوئی ولی نہیں ہوں میں
تیرے معیار کا تو دور کی بات
تیرے مطلب کا بھی نہیں ہوں میں
مذہب عشق کا پیمبر ہوں
ہاں مگر آخری نہیں ہوں میں
ڈر نہیں پاس آ مرے پیارے
نور ہوں روشنی نہیں ہوں میں
مقتدیٰ ہوں میں روز اول سے
کافرا! مقتدی نہیں ہوں میں
عام سے کوزہ گر کا بیٹا ہوں
گاؤں کا چودھری نہیں ہوں میں
مجھ پہ تھوڑا سا غور کر تحسینؔ
ہوں تو پھر عارضی نہیں ہوں میں
More Sad Poetry






