مدتوں تک تم ہماری سوچ کا عنواں رہے
Poet: Azra Naz By: Azra Naz, UKمدتوں تک تم ہماری سوچ کا عنواں رہے
ہم تمہاری چاہتوں پہ کِس قدر نازاں رہے
خود نمایٔ جن کی فطرت میں تھی پہلے روز سے
لوگ تیری بزم میں وہ کِس قدر ذیشاں رہے
یہ ہمارے عزم و ہِمت کا فقط اعجاز تھا
مرحلے دُشواریوں کے سب ہمیں آساں رہے
دِل کی مسند پر بٹھایا ہی نہ تھا تم نے ہمیں
ایک مدت تک تمہارے دِل میں گو مہماں رہے
کر دیا ہے وقت نے جو راکھ کندن سا بدن
کِس لیۓ اب زندگی کا زیرِ با ر احساں رہے
اے مری سادہ دِلی چل پھر اُسی کوچے میں چل
اُن کی گلیوں میں نہ مٹنے کا تجھے ارماں رہے
میں نے عذراؔ جان سے بڑھ کر جنھیں سمجھا عزیز
میرے جذبوں سے ہمیشہ بس وہی انجاں رہے
More Life Poetry






