محبتوں کا یہ تضاد
Poet: UA By: UA, Lahoreاس نے بھی محبت کی
میں نے بھی محبت کی
محبت کون نہیں کرتا
سب نے ہی محبت کی
لیکن سب کے لئے محبت
بالکل ایک جیسی نہیں
جس نے بھی محبت کی
الگ ہی رنگ میں کی
کوئی محبت کے مزے لوٹ رہا ہے
کوئی محبت کی سزا کاٹ رہا ہے
محبتوں کا یہ تضاد
ہے ناں عجیب بات۔۔۔؟
More General Poetry






