محبت ہو ہی جاتی ہے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

سدا یاد رکھوں گا تیرے ہر احسان کو
کیسے بھول پاؤں گا تیری پیاری مسکان کو

انجانے میں اک دیوی کی پرستش کر بیٹھا
میرے مولا معاف کردینا ایسے خطا کارانسان کو

اس کی پیاری صورت پہ مر مٹے ہیں ہم
لگتا ہے یہ روگ لے بیٹھےگا میری جان کو

یہ ہماری خطا ہے اور نہ تمہاری خطا
محبت ہو ہی جاتی ہے انسان سے انسان کو

اصغر کو ایک بار آزما کے تو دیکھ لے
تیری خاطر خیر باد کہہ دوں گا اس جہان کو

Rate it:
Views: 602
13 Feb, 2009