محبت ھو گئی تو کیا کریں گے؟

Poet: Dr Qamar Siddiqui By: Dr Qamar Siddiqui, kharian

محبت ھو گئی تو کیا کریں گے
تمھاری یاد سے الجھا کریں گے

اندھیری رات کے آنگن میں جاناں
تیری تصویر سے کھیلا کریں گے

تجھے ہم اپنے شعروں میں سجا کر
تیرے “احساس“ کی پوجا کریں گے

گلابوں میں جو دیکھی تتلیاں تو
تمھارے لمس کو سوچا کریں گے

ھم اپنی ڈائری میں جان جاناں
تمھاری فرقتیں لکھا کریں گے

کہاں ھو کس طرح ھو کس کے سنگ ھو
ہم اکثر چاند سے پوچھا کریں گے

وہ رستے جن پہ تھے تم ساتھہ میرے
تیرا پوچھیں گے تو رویا کریں گے

تمہاری یاد میں دن رات کھو کر
ہم اپنے آپ سے روٹھا کریں گے

کٹھن راہوں میں پڑ کر کیا کریں گے
ہم اپنے آپ کو تنہا کریں گے

تمہارے عشق میں بن کر تماشا
ہم اپنے آپ کو رسوا کریں گے

Rate it:
Views: 552
20 Mar, 2012