محبت کے غلام
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamجس انسان کو کسی سے پیار نہیں ہوتا
زمانے میں اس کا کوئی یار نہیں ہوتا
جو اپنی ہی ذات سے پیار کرتا رہے
وہ کسی معشوق کے ہاتھوں خوار نہیں ہوتا
ہم تو ان کی محبت کے غلام ہو گئے ہیں
گو دور حاضر میں غلمان کا بیوپار نہیں ہوتا
کئی سالوں سے نظروں کے تیر چلا رہا ہوں
مگر ایک بھی کسی من کے پار نہیں ہوتا
ایسے ڈرے ہیں محبت کی دنیا سے ہم
اب میرا دل کسی کی چاہت میں گرفتار نہیں ہوتا
More Love / Romantic Poetry






