محبت کیا ہوتی ہے تم جانتی نہیں
Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachiمحبت کیا ہوتی ہے تم جانتی نہیں
 تلاش محبت کرتی ہو پہچانتی نہیں
 
 چلو اک دن تم کو پیار ہو ہی جائے گا
 تمہارا اپنا جو ہے تم کو مل ہی جائے گا
 
 محبت کو پھر اچھی طرح جان جاؤ گی
 محبت کیا ہوتی ہے پھر نہیں پوچھ پاؤ گی
 
 پھر تم صرف خود کلامی کرتی رہو گی
 اپنی محبت کی یاد میں مسکراتی رہو گی
 
 کیوں میں اس سے اتنا پیار کرتی ہوں
 اپنے آپ سے صرف یہ ہی پوچھتی رہو گی
 
 شرماؤ گی تم اپنے ماضی پے
 اپنی لاعلمی پہ اپنے بھول پن پے
 
 پھر تم کسی سے یہ پوچھ نہیں سکو گی 
 محبت کیا ہوتی ہے کیسے ہوتی ہے بتاؤ تو سہی
More Love / Romantic Poetry






