محبت کرنا سیکھ لو
Poet: UA By: UA, Lahoreدل میں گھر کرنا سیکھ لو
محبت کرنا سیکھ لو
عداوت نفرت اور غصہ کو
شکستہ کرنا سیکھ لو
محبت کرنا سیکھ لو
لڑائی جھگڑا کینہ اور
حسد سے بچنا سیکھ لو
محبت کرنا سیکھ لو
بدی کے راہیں چھوڑ دو
نیک راہ چلنا سیکھ لو
محبت کرنا سیکھ لو
کسی کا دل نہ دکھاؤ
دل کو بہلانا سیکھ لو
محبت کرنا سیکھ لو
نہ بگڑو اور نہ بگاڑو
اب تو سنورنا سیکھ لو
محبت کرنا سیکھ لو
خدا کے بندو باز آؤ
بندگی کرنا سیکھ لو
محبت کرنا سیکھ لو
دل میں گھر کرنا سیکھ لو
محبت کرنا سیکھ لو
More General Poetry






