محبت کا رشتہ
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMہمارا اوران کا ربط تو مواصلاتی ہے
مگر محبت کا رشتہ بڑا جذباتی ہے
ہر پیغام میں وہ مجھے یاد رکھتے ہیں
میرے لیے یہ بات بھی التفاتی ہے
میری زیست تو ہے خزاں کی صورت
تیری یاد اس میں بہار لاتی ہے
اپنے پیاروں سے دور رہنا پڑتا ہے
کئی بار قسمت انسان کو آزماتی ہے
دو دلوں کو کبھی ملنے نہیں دیتی
یہ دنیا بھی بڑی نامساواتی ہے
بنا دیکھے کسی سے پیار ہوسکتا ہے
ہمیں یہ بات سمجھ نہ آتی ہے
ہر پل مانگتے ہیں دعائیں تیری قربت کی
سنا ہےکہ دعا اپنا اثر دکھاتی ہے
More Love / Romantic Poetry








