محبت میں ہے گہرائی مسلسل
Poet: سلمٰی رانی By: سلمٰی رانی, Sargodhaمحبت میں ہے گہرائی مسلسل
نہ مانو تو ہے رسوائی مسلسل
یہ دل کب مانتا ہے بات میری
اسے ہر بات سمجھائی مسلسل
کسی جانب نہیں جاتی یہ آندھی
مرے گھر کی طرف آئی مسلسل
اسے شہرت ہے نادانی نے بخشی
مجھے کھاتی ہے دانائی مسلسل
چھپا تھا راز کیا اس بات میں جو
کسی نے بات بتلائی مسلسل
میرے اس گھر کے واحد آئینے نے
تری تصویر دکھلائی مسلسل
جنازہ جب اٹھا اپنا تو جاناں
بجی کو چے ہیں تنہائی مسلسل
وہ جس کے ساتھ سلمیٰ رونقیں تھیں
گیا ہے تو ہے تنہائی مسلسل
More General Poetry






