محبت مسکراتی ہے
Poet: SYED ISHTIAQ HUSSAIN KAZMI By: WAQAS SHAH, RAWALPINDIمحبت مسکراتی ہے
یہ دل کو بہت بھاتی ہے
انجانے لوگ بھی مل جائیں
وہ آنکھوں کو اگر بھائیں
یہ خود ہی ہو جاتی ہے
محبت مسکراتی ہے
جب یادوں میں کھو جائے
پھر لوگ پاگل ہو جاتے ہیں
یہ راتوں کو جگاتی ہے
محبت مسکراتی ہے
جب اپنے روٹھہ جاتے ہیں
کئی سمندر ٹوٹ جاتے ہیں
یہ آنکھوں کو مہکاتی ہے
محبت مسکراتی ہے
سب بیکار نظارے لگتے ہیں
کبھی گل بھی انگارے لگتے ہیں
یہ گلوں سے چمن کو جلاتی ہے
محبت مسکراتی ہے
More Love / Romantic Poetry






