محبت عبادت ہوتی ہے
Poet: Touseef Ali Khan By: Touseef Ali Khan, Lahoreمحبت عبادت ہوتی ہے
محبت ریاضت ہوتی ہے
محبت سرد ہواؤں کی مانند
محبت تمازت ہوتی ہے
محبت توڑ ڈالے رسم و رواج
محبت بغاوت ہوتی ہے
پہلی نظر کا ہے فسا نہ سارا
محبت شرارت ہوتی ہے
کردیتی ہے زمانے سے جدا
محبت خلوت ہوتی ہے
قدرت کے نظاروں میں موجود
محبت فطرت ہوتی ہے
کردے کسی کے حوالے محبوب
محبت سخاوت ہوتی ہے
ازل سے ہے ابد تک رہے گی
محبت امانت ہوتی ہے
More Love / Romantic Poetry







