محبت سے جھکایا سر
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, wales ukہے ذکر عام تیرا ہی وفا کا انجمن میں
 تو نمہ زن ہوا یوں صدا کی انجمن میں
 
 معطر ہے تصور یاد کے رنگوں سے ایسے
 کہ مہکے پھول ہوں جیسے دعا کی انجمن میں
 
 تیرا چہرہ خلاؤں میں نظر آیا ہے اکثر
 نظر سے لکھ دیا الفت ہوا کی انجمن میں
 
 چھوا تھا آسماں جاناں تمہارے پیار میں جب
 محبت سے جھکایا سر خدا کی انجمن میں
 
 ادا ہو موسموں کی یا گٹھا ہو آنسوؤں کی
 تیری صورت ہی چمکی ہے فضا کی انجمن میں
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 