محبت

Poet: Hassan Akbar Kamal By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

رہ رہ کر یہ بات میرے دل میں
کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے
کیا میری وفا میں کچھ کمی ہے
عاری ہے خلوص سے پرستش
پگھلا نہ سکی مجسمے کو،

لیکن یہ گماں بھی ہے کہ شاید
اندر سے بُت پگھل گیا ہو
چہرے پہ نہ ہو کوئی تاثر
اور دل میں چراغ جَل گیا ہو
 

Rate it:
Views: 634
25 May, 2009