مجھے کتنی محبت ہے مجھے کتنی عقیدت ہے مجھے کتنی ضرورت ہے...!!!
Poet: By: Rania Ch, Lahoreاسے کیسے میں لکھوں گی میں
میں بےبس ہوں
کہاں سے لفظ وہ لاؤں
جو دل کا حال کہہ پائیں
میں ایسے لفظ ڈھونڈوں گی
جنہیں لکھوں تو کاغذ پر دئیے سے جگمگا اٹھیں
جنہیں سوچوں تو ذہن و دل کا ہر گوشہ مہک جائے
جنہیں ہونٹوں پہ لاؤں تو " دُعــا " کے
پھول کھل جائیں
کہیں سے لفظ مل جائیں
دھنک اوڑھے ہوئے
کچھہ لفظ مجھہ کو ڈھونڈنے ہوں گے
کہ جن سے نظم لکھنی ہے
اسے سب کچھہ بتانا ہے
مجھے کتنی محبت ہے مجھے کتنی عقیدت ہے
مجھے کتنی ضرورت ہے
More Love / Romantic Poetry






