مجھے ناراض کر دینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Poet: By: Muhammad Baber Zaman, Sahiwal

کبھی جو وقت پڑ جائے
تمہیں مجھ سے بچھڑنا ہو
تمہیں وعدے سے پھرنا ہو
تو بیشک دیر مت کرنا
مجھے ناراض کر دینا
اور اپنا رُخ بدل لینا
اور اپنی سمت چل دینا
مگر
جب لوٹ کے آئو
تمہیں مٹی کے ٹیلے پر
میں شائد نہ دکھائی دوں
تو تم حیران مت ہونا
وہیں دو چار قدموں پر
مزارِ بیقراں ہوگا
وہااک پھول رکھ دینا
اور اک شمع جلا دینا
پھر اپنا رُخ بدل لینا
اور اپنی سمت چل دینا
 

Rate it:
Views: 724
23 Apr, 2013