مجھے اس سے کتنا پیار ہے
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMوہ سمجھتا ہے میرے بارے میں وہ سب جانتا ہے
مجھے اس سے کتنا پیار ہے یہ بات وہ کب جانتا ہے
اس کی بات کی ایسی تصدیق کرتا ہے یہ ناچیز
اس کے کہنے سے دن کو بھی شب جانتا ہے
آغاز میں وہ دل لگی سمجھتا رہا میرے پیار کو
میری محبت سچی ہے یہ بات وہ اب جانتا ہے
دوستوں نے یوں ہی بدنام کر رکھا ہے مجھے
ورنہ آدمی برا نہیں ہوں یہ میرا رب جانتا ہے
تجھ پہ خاص کرم ہے اپنے مولا کا اصغر
تیری شاعری کی بدولت تجھے سارا جگ جانتا ہے
More Love / Romantic Poetry






