مجھ پہ گزری یہ ابتلا برسوں
Poet: Ali Shehzad By: Ali Shehzad, Lahoreمجھ پہ گزری یہ ابتلا برسوں
میں رہا تجھ میں مبتلا برسوں
تیری ہی ذات کے بیاباں میں
میں تجھے ڈھونڈتا پھرا برسوں
ایک خوشبو نے فاش کر ڈالا
راز پہلے نہیں کھلا برسوں
اب کی بار اک نیا تماشہ ہے
وہ جو پہلے ہوا، ہوا برسوں
اس کی آنکھوں میں ایسی وحشت تھی
اب نہ شاید ہو سامنا برسوں
وہ جو کہتا تھا زندگی مجھ کو
وہ مرے بعد بھی جیا برسوں..
تیرا آسیب بس گیا ایسے
دل میں کوئ نہ رہ سکا برسوں
اس کو مدّت ہوئ نہیں دیکھا
وہ جو میرا کبھی رہا برسوں
کاش ذوقِ سخن اسے ہوتا
شعرجس کے لیے کہا برسوں
More Love / Romantic Poetry






