مجھ میں ہیں خامیاں یہ بتا رہے ہیں

Poet: Mehar Ali By: Mehar Ali, sahiwal

مجھ میں ہیں خامیاں یہ بتا رہے ہیں
اندھے مجھے آئنہ دکھا رہے ہیں

ظلم ہے کہ کھیل کود کی عمر میں
بچے بستوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں

اس میں بھی ہےکشش ثقل زمیں جیسی
ہم اس کی جانب کھینچےجارہے ہیں

کچھ لوگ نمازیں ادا کرنے کے بعد
ہمسائوں کی دیوار گرا رہے ہیں

اب بھی کم شناس ہیں یہ انسان
پتھر کی خاطر ہیرے گنوا رہے ہیں

Rate it:
Views: 2882
03 Apr, 2021
More Life Poetry