ماں باپ کی خدمت سے دعا لو
Poet: حضرت شاھین اقبال اثر صاحب By: Umma Muhammad, Kuala Lumpur Malayisaماں باپ کی خدمت سے دعا لو مرے بھائی
جنت میں محل اپنا بنا لو مرے بھائی
اللہ کو خوش کرتی ہے یہ خلق کی خدمت
گرنے جو لگے کوئی اٹھا لو مرے بھائی
ایمان کی شاخوں میں سے اک شاخ ہے یہ بھی
رستے میں جو کانٹا ہو اٹھا لو مرے بھائی
گر رحمت و برکت کی تمنا ہے تو سن لو
ٹی وی کی بَلا گھر سے نکالو مرے بھائی
گندے ہیں جو بچے نہ رہو ان کے کبھی ساتھ
اچھوں کو مگر دوست بنا لو مرے بھائی
یوں قبر میں لے جائے گی یہ کاہلی سستی
اب نیک ارادوں کو نہ ٹالو مرے بھائی
دنیا کی جو دولت ہے نہیں جائے گی ہمراہ
عقبیٰ کی کرنسی بھی کما لو مرے بھائی
More General Poetry






