مانگ لو ہاتھ میرا اپنا بنا لو مجھ کو
Poet: Sheikh Huma Ali By: Sheikh Huma Ali, Karachiہم نے دے دی ہے اشاروں میں اجازت تم کو
تم جو چاہو تو نگاہوں میں بسا لو ہم کو
تم کو حق اے میرے شوخ صنم
کھینچ لو ہاتھ اور سینے سے لگالو مجھ کو
چھین کر مجھ کو زمانے کی نگاہوں سے پرے
اپنے احساس کی دنیا میں بسا لو مجھ کو
گر ہے چاہت کی تمنا تمہیں اے جان وفا
مانگ لو ہاتھ میرا اپنا بنا لو مجھ کو
مر کے بھی ساتھ نبھاؤں گی یہ وعدا ہے میرا
صرف اک بار کبھی دل میں بلا لو مجھ کو
ہے جو چاہت تمہیں مجھ سے تو اے محبوب میرے
اپنی بانہوں میں بھرو مار ہی ڈالو مجھ کو
More Love / Romantic Poetry






