لگانا دل نہ غیروں سے تڑپتا چھوڑ جاتے ہیں
Poet: Gul Zareen Pasha Zareen By: Gul Zareen Pasha Zareen, Kallar Syedanلگانا دل نہ غیروں سے تڑپتا چھوڑ جاتے ہیں
کھلونا جان کر دل کو پٹخ کر توڑ جاتے ہیں
ملا کرنظروں سے نظریں لگا کر آگ سی دل میں
سمجھ کر دل کو یہ شمع سلگتا چھوڑ جاتے ھیں
کبھی آ کر یہ راتوں میں کبھی باتوں ہی باتوں میں
ہمیں ٹوٹا ھوا سپنا دکھا کر دوڑ جاتے ھیں
رقیبوں کی خوشی خاطر یہ جائیں ان کی محفل میں
ہماری بات جب آے تو دل کو توڑ جاتے ھیں
زریں بچنا ذرا ان سے بڑے بے درد ہوتے ھیں
کبھی اپنا بناتے ھیں کبھی منہ موڑ جاتے ھیں
More Love / Romantic Poetry






