لکھ لکھ کے کئی بار مٹایا ہے تیرا نام
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillپلکوں کی چلمنوں میں چھپایا ہے تیرا نام
دھڑکن میں اسطرح سے بسایا ہے تیرا نام
بیٹھا ہوا ہوں آس میں یادوں کی ریت پر
لکھ لکھ کے کئی بار مٹایا ہے تیرا نام
رکتی ہی نہیں آرزو کی ضو فشانیاں
تاروں کے جھمگٹے سے چرایا ہے تیرا نام
ہر اک فنا کی راہ سے گزرا میں بے دھڑک
کچھ اسطرح سے روح میں سمایا ہے تیرا نام
میں جب کبھی نصیب کے ادراک کو نکلا
ہاتھوں کی لکیروں نے دکھایا ہے تیرا نام
یہ پھول ستارے گھٹا ساون ہوا جگنو
لفظوں کے کنایوں نے بتایا ہے تیرا نام
اے رشک ناز اب ذرا اٹھکیلیاں نہ کر
دے کر لہو کو تھپکی سلایا ہے تیرا نام
More Love / Romantic Poetry






