لوگ کہتے ہیں وہ بُرا ہے
Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwalaلوگ کہتے ہیں وہ بُرا ہے
میں کہتا ہوں وہ میرا ہے
لوگ کہتے ہیں وفا نہیں اُس میں
میں کہتا ہوں محبت سے بھرا ہے
کل اُنگلی اُٹھائی ترے نام پے کسی نے
ایسا لگا جیسے دل پے تیر لگا ہے
چاند سے تشبیہ ہے وہ شخص
اگرچہ مجھے وہ زمین پے ملا ہے
کس سے نہیں ہوئی کوئی غلطی بھلا؟
کیوں نام اُس کا خطا سے جُڑا ہے
عیب تجھ میں چاہے لاکھوں بھی ہو
اچھا یہ ہے کہ تُو دل میں بسا ہے
اعلانِ عشق سرعام لکھ دیا نہال
وہ جیسا ہے میرا ہے میرا ہے
More Love / Romantic Poetry






