لفظ
Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: مرزا عبدالعلیم بیگ, Hefei, Anhui, P.R. Chinaجس گھڑی لفظ مجسم بن جائیں
تشنگی اُن کی عیاں ہوتی ہے
یہی لفظ سوالوں کو جنم دیتے ہیں
خاموش سا کوئی مطلب دے کر
نئی سوچ عطا کرتے ہیں
ذہن پر جیسے اثر رکھتے ہیں
آج تک ہم نے نہیں جانا
آج تک ہم نے نہیں سوچا
لفظ ایسا بھی اثر رکھتے ہیں
لفظ جو احساسات سے ٹکراتے ہیں
حیرت زدہ کر جاتے ہیں
اور پھر ہمیشہ کی طرح
اک انجان سی خوشبو بن کر
یادوں میں بس جاتے ہیں
بیتے ہوئے موسم کی طرح
دل میں رہ جاتے ہیں دھڑکن کی طرح
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم