قید ہے جو دل میں اب تھا اسی کا راج بھی
Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Shakir, Faisalabadقید ہے جو دل میں اب تھا اسی کا راج بھی
ایک شخص درد تھا اور وہی علاج بھی
دیکھ لو میں خود کو بھی تو بدل نہیں سکا
حال تھا جو کل مرا بس وہی ہے آج بھی
عمر بھر جو چپ رہا جان ظرف تھا مرا
لفظ بھی سمجھ گیا تھا ترا مزاج بھی
لوٹ کر جو آ گیا پاس ہی بٹھا لیا
یوں ختم ہوا ہے اپنا یہ احتجاج بھی
More Love / Romantic Poetry






