Add Poetry

قطعات ِ رعنا

Poet: Rana Tabassum Pasha(Daur) By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

مریض ِ عشق کا علاج کیا کوئی کرے گا
یہ درد بخشا ہے جس نے دوا وہی کرے گا
جب کوئی شمعء محفل کرے گی اشکباری
تب کوئی چراغ خانہ ضیاء پاشی کرے گا
*****
زندگی میں جتنے زیادہ ہوں زخم
ملتا ہے اُتنی ہی مشکل سے مرہم
اِک نئے سفر پہ ہے مری پرواز
نظر زمیں پہ ، ہے کہکشاں پہ قدم
*****
وہ دریا تو نہ تھا جو سمندر میں اُتر جاتا
صبح کا بھولا نہ تھا کہ شام کو گھر جاتا
دامن جتنا پھیلایا اُتنے ہی چھید پڑے
کاش پہلے ہی پتھر پہ وہ ٹھہر جاتا
*****
جب سے اُس نے مجھے اپنا کیا بنایا ہے
زمانہ بھر غیر ہؤا ہر شخص پرایا ہے
اپنی مفلسی بھی اُس کو تونگری لگی ہوگی
سمجھا جس نے بھی عشق کو سرمایہ ہے
*****
اس دل کے ٹکڑے ہزار ہوتے
گر ہم نہ صاحب ِاختیار ہوتے
ہم اپنے زخموں کا شمار کیا کرتے؟
کہ یہ حساب غلط بار بار ہوتے
*****
 

Rate it:
Views: 669
25 Oct, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets