قسم خدا کی یہ جینے کا اک بہانہ ہے

Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachi

گلہ ہے جو مجھے اس کو ہی اب بتانا ہے
اسے خبر ہے تعلق بھی یہ پرانا ہے

خبر یوں حادثے کی کس اڑائی میری ہے
مجھے پتا ہے کہ یہ ملنے کا بہانہ ہے

ہمیں خبر ہے خطا کون سے ہوئی ہم سے
زمانے بھر کا فقط عشق ہی نشانہ ہے

یہ کون ضدی ہے جس نے مجھے پتھر مارا
یہ آج کس کو مجھے پھر سے آزمانا ہے

تمہارا ساتھ بہت کچھ ہے یار میرے لیئے
قسم خدا کی یہ جینے کا اک بہانہ ہے

کہاں ملیں گے تمہارے مزاج مجھ سے پھر
تمہارے گھر سے مرا گھر بھی کچھ پرانا ہے

ہوا ہے جو بھی مگر بات یہ بھی ہے ارشیؔ
کہا تھا تم نے تعلق یہ اب نبھانا ہے
 

Rate it:
Views: 489
30 Jul, 2019