غم کی محفل جب سجنے لگی

Poet: Maria Riaz By: Maria Ghouri, Haroonabad

غم کی محفل جب سجنے لگی
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی

میری رسوائی آ کھڑی میرے در پر
ان کی شہرت کو بہ کو ہونے لگی

توبہ تیری طرح، تصویر تیری کتنی بے حجاب
ہر ایک کے پہلو میں گھر بنانے لگی

اے وصل شام، غیر کے ہوتے ہوئے
بھلا کب میرے آنگن اترنے لگی.

نا امیدی کی لہر اس قدر چھا گئی
آرزو کی جستجو آنکھوں میں بکھرنے لگی

Rate it:
Views: 408
20 Jul, 2012
More Love / Romantic Poetry