غم دوراں سے ملے فرصت تو اسے یاد کرتا ہوں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, Birminghamغم دوراں سے ملے فرصت تو اسے یاد کرتا ہوں
جس کی خاطر زندگی کو ناشاد کرتا ہوں
اس کے چہرے کو جب چاند سے تشبیہ دیتا ہوں
وہ کہتی ہے کہ میں باتیں بے بنیاد کرتا ہوں
مجھے دنیا والوں سے جب سچا پیار نہیں ملتا
اپنے تخیل سے محبت کی بستیاں آباد کرتا ہوں
وہ تو کب کا بھول چکا ہو گا مجھے
جسے میں اٹھتے یٹھتے سوتے جاگتے یاد کرتا ہوں
اس کی زندگی میں کبھی کوئی غم نہ آئے
اپنے رب سے ہر پل یہی فریاد کرتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






