عشقیہ و درد و غم سے بھرپور شاعری
Poet: سید افتخار احمد رشکؔ By: سید افتخار احمد رشکؔ , Karachiحسیں یاد جب دل میں آتی ہے اُن کی
چہکتا تبسم سناتی ہے اُن کی
مہ و مہر، برسات، شام و سحر بھی
ادا دلربا سی دکھاتی ہے اُن کی
صفِ عاشقاں میں ہوں شامل تو میں بھی
نگاہِ کرم بچ کے جاتی ہے اُن کی
وفا سے وفا تو کوئی بھی کرے گا
وفا حُب جفا سے کراتی ہے اُن کی
میں بے باک ہو کے بھی خاموش کیوں ہوں
نگاہوں میں نگہہَ ڈراتی ہے اُن کی
پتنگا فدائے شمع کیوں نہیں ہو
کہ اشک اور سوزش جلاتی ہے اُن کی
غنیمت ہے حالات کی دھوپ میں رشکٓ
حسیں زلف بدلی سی چھاتی ہے اُن کی
More Love / Romantic Poetry






