عشق کی انتہا ہوتی ہے میں کو مار کر

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

کسی کی محبت ملتی ہےدل کو ہار کر
عشق کی انتہاہوتی ہے میں کو مارکر
عاشق سدا کےلیےامرہو جاتےہیں
اپنے محبوب کی خاطرجان کو وارکر
اگرتو چاہت کا مزہ چکھنا چاہتا ہے
پھر تو بھی جاکسی پہ دل کو نثار کر
وحشت میں گزرتےہیں روز و شب
تو آکر اصغر کی زندگی کوپر بہارکر

Rate it:
Views: 476
23 Dec, 2011