عشق میرا ہے اگر رات کی رانی کی طرح
Poet: ولید By: ولید, Chiniotعشق میرا ہے اگر رات کی رانی کی طرح
حسن اس کا بھی ہے پھولوں کی جوانی کی طرح
اے مری جان وفا تیری وفاؤں کی قسم
تو مجھے یاد ہے نانی کی کہانی کی طرح
کیا کوئی سمجھے ترے حسن کی تہہ داری کو
مجھ پہ کھلتی ہے فقط مصرع ثانی کی طرح
کوچۂ دل سے گزرتی ہیں جو تیری یادیں
اشک بہتے ہیں مری آنکھوں سے پانی کی طرح
چاہتا جب ہوں کوئی نظم کہوں تیرے لئے
میں الجھ جاتا ہوں الفاظ و معانی کی طرح
ہے سوا کون ترے مجھ کو جو تسلیم کرے
میرے محبوب مری تلخ بیانی کی طرح
نہ کوئی شور شرابہ نہ کوئی ہلچل ہے
زندگی لگتی ہے ٹھہرے ہوئے پانی کی طرح
میں نے اس دل کی تجوری میں رکھا ہے عالمؔ
اس کی ہر چیز کو انمول نشانی کی طرح
More Love / Romantic Poetry






