Add Poetry

عدو

Poet: syed mehtab shah By: syed mehtab shah, karachi

وہ عدو جو آئے تھے کل یہاں جو چھپے ہوئے تھے نقاب میں
دبے پاوں آئے نہ پھر کہیں میرے شہر خانہ خراب میں

یہ عبادتیں یہ سعادتیں یہ شہادتیں ہیں انہی کا حق
جھکے سر خدا کی جناب میں تو ہوں پاؤں جن کے رقاب میں

جو جوانی آ کے گزر گئی تجھے اس کا رنج بجا سہی
مگر انکا حال بھی تو پوچھ لو جو بیوہ ہوئی تھیں شباب میں

کبھی یھ سوال بھی تو اٹھے گا تمہاری فتح کے باب میں
جو بکھر گیا ہے گلی گلی وہ لہو ہے کس کے حساب میں

کہیں جنگ فکرو غناہ کی ہے کہیں رنگ و نسل کی ہے کشمکش
یھ سارے اسی کے ہیں کرشمے جو پڑھایا تھا تم نے نصاب میں

شا جی شاعر ہے دیوانہ سا جو کہہ دیا کہا برملا
کہاں ہوں گے ایسے ہنر کہیں کسی اور خانہ خراب میں

Rate it:
Views: 543
18 Mar, 2008
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets