عجیب رنگ تھا درویش کے لبادے کا

Poet: علی زریون By: Ali Zaryoun Poetry, Sialkot
Ajeeb Tha Darwaish Ke Libade Ka

عجیب رنگ تھا درویش کے لبادے کا
کہ جس نے دیکھا ، وہ پھر تھا اسی کے جادے کا

بوقت - عصر !! کہ جب آخری چراغ بجھا
جمال دیکھنے والا تھا شاھزادے کا

تھکا ہوا ہوں !! تری لے میں آنا چاہتا ہوں
"اساوری" میں ذرا گنگناؤ "رادھیکا"

یہ عشق تو ہے میاں کار - ارتکاز طلب
میں وحشتی ہوں کہاں مستقل ارادے کا

وہ ایک حُسن جو "زریون" کر گیا ہے مجھے
وہ ایک حُسن ہی سچا ہے اپنے وعدے کا
 

Rate it:
Views: 2603
09 Jun, 2021